اسلام آباد (جنگ نیوز / اے پی پی ،)ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں، ٹرمپ کا پاکستانی سیاست یا دباؤ ڈالنے کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، صدر اور وزیراعظم پاکستان نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں، پاکستان نے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں، پاکستان نے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ۔انہوں نےکہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیری آزادی پسند رہنما اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال اور گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انہیں جھوٹے مقدمات میں قید کررکھا ہے۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...