اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت گورنمنٹ اسکیم کی حج در خواستیں نومبر کے وسط میں وصول کرے گی۔ گورنمنٹ اسکیم کے تحت 89605عازمینحج فریضہ حج کیلئے جائیں گے۔ ان میں سے پانچ ہزار سپانسر شپ اسکیم کے تحت اور باقی ریگو لر اسکیم کے تحت جائیں گے۔وزیر مذہبی امور چوہدری سا لک حسین حج پالیسی کا با ضابطہ اعلان اگلے ہفتے کریں گےجوبیرون ملک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔سرکاری سکیم کے ذریعے حج بیت اللہ جانے کے خواہش مند عازمین حج کیلئے اچھی خبر بھی ہے کہ حج پالیسی میں حج پیکج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی سکیم بھی متعارف کروا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزارت مذہبی امور کےذرائع کے مطابق حج پیکج کےواجبات کو یکمشت کی بجا ئےتین اقساط میں وصول کیا جا ئے گا ۔ ابتدائی طور پر حج در خواست کے ساتھ 2لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے۔ حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید چار لاکھ روپےکی ادائیگی لازمی ہوگی۔ باقی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جا ئے گی۔ مختلف سنگین نو عیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے ۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...