چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے انتہائی اعلی ٰ سطح کی یقین دہانی

08 نومبر ، 2024

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر) پاکستان نے چین کو چینی شہریوں کی حفاظت اور سکیورٹی کے لیے انتہائی اعلیٰ سطح کی یقین دہانی کرائی ہے ،پاک چین تاریخی سٹریٹجک پارٹنرشپ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پائیدار دوستی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ , گوادر میں 97ایکڑ متنازع اراضی میں سے 22ایکڑ اراضی گوادر بندرگاہ اور فری زون کی سکیورٹی کے لیے مختص ،پاکستان اور چین نے تاریخی سٹریٹجک پارٹنرشپ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پائیدار دوستی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اورپاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ کے دوران تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میںوزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی، مواصلات ، ریلوے ، داخلہ اور دیگر وزارتوں کے سیکریٹریوں سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، اس موقع پر چینی سفیر کو بتایا گیا کہ گوادر میں 97ایکڑ متنازع اراضی میں سے 22ایکڑ اراضی گوادر بندرگاہ اور فری زون کی سکیورٹی کیلئے مختص کی گئی ہے۔