اسرائیل کا امریکا سے14کھرب45ارب روپے کا جنگی طیاروں کا بیڑہ لینے کا معاہدہ

08 نومبر ، 2024

اسلام آباد( صالح ظافر ،جنگ نیوز) اسرائیل نے بدھ کے روز 5.2 ارب ڈالر (14 کھرب 45ا رب پاکستانی روپے)کا معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت وہ 25 جدید لڑاکا طیاروں کا اسکواڈرن حاصل کرے گا، یہ اسی نوعیت کے طیارے ہیں جنہیں بیروت میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی شہادت اور ایران پرحملے کےلیے استعمال کیا گیا۔ جس کی مالی معاونت واشنگٹن کی فوجی امداد کے ذریعے کی جائے گی، اسرائیلی وزارت دفاع نے اعلان کیا۔ اس معاہدے میں بوئنگ کے 25 F-15IA کا اسرائیلی ورژن ہے، اور مزید 25 طیاروں کے اختیارات بھی شامل ہیں۔ معاہدے کے تحت، طیارے 2031 سے سالانہ چار سے چھ کے بیچوں میں فراہم کیے جائیں گے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ نئے لڑاکا طیارے "جدید ترین اسرائیلی ٹیکنالوجیز کے انضمام سمیت جدید ترین ہتھیاروں کے نظام سے لیس ہوں گے۔"اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ "اپ گریڈ کیے گئے طیارے بہتر رینج کی صلاحیتوں، زیادہ پے لوڈ گنجائش، اور مختلف عملیاتی حالات میں بہتر کارکردگی کے حامل ہوں گے۔