اسلام آباد (فاروق اقدس/تجزیاتی جائزہ) ترقی پذیر ممالک میں سپر پاور کے صدر کو اختیارات کا سپرمین سمجھنا درست نہیں،یہ تاثر بھی غلط ہے کہ وہ اوول آفس سے فون کرکے دوسرے ملک میں جیل کے قیدی کو رہا کراسکتا ہے ۔ دنیا کی سپرپاور امریکہ کے صدر کو بھی طاقت اور اختیارات کے حوالے سے سپرمین سمجھنے کا تاثر پایا جاتا ہے اور عام طور پر بالخصوص ترقی پذیر اور معاشی طور پر کم تر ممالک میں یہ گمان کیا جاتا ہے کہ وائٹ ہائوس کا مکین اوول آفس میں بیٹھ کر امریکی صدر کی حیثیت سے ہر معاملے میں قطعی طور پر خودمختار ہوتا ہے اور جو چاہے کر سکتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ بعض امور میں امریکی صدر کی حیثیت بھی Ceremonial (نمائشی) ہوتی ہے۔ اس کے اختیارات محدود بھی ہیں اور کئی حکومتی ادارے ان کے اختیارات کے شراکت دار بھی جن کی مشاورت اور شراکت کے بغیر وہ تن تنہا فیصلے نہیں کرسکتے۔ تاہم اگر پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طاقت کو پاکستان تحریک انصاف کی توقعات جس کی امیدیں وہ عرصے سے لگائے بیٹھے ہیں کے حوالے سے دیکھا جائے تو یہ تاثر دیئے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں کہ بس اب ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس سے ایک فون کرنا ہے اور پاکستان کی جیل سے قیدی نمبر804 کی رہائی کے احکامات ہنگامی طور پر جاری ہوجائیں گے اور انہیں پورے پروٹوکول کے ساتھ بنی گالہ پہنچا دیا جائے گا۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...