سرینگر (جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، بی جے پی ارکان کو باہر نکال دیا گیا ، بی جے پی ارکان کی آرٹیکل 370کی دوسری قرارداد کی کاپیز چھیننے کی کوشش ، مارشلز سے جھگڑے ہوئے۔ ادھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک تقریر سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت آرٹیکل 370بحال نہیں کرسکتی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل ایز اور مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے مارشلوں کے درمیان اس وقت جھگڑا شروع ہوا جب اسپیکر نے خصوصی درجہ کی قرارداد پر اپنے احتجاج کے دوران دھاوا بولنے والے اپوزیشن اراکین کو نکالنے کی ہدایت کی۔پی ڈی پی کی طرف سے آج سخت الفاظ میں دوسری قرارداد پیش کی گئی، جس میں آرٹیکل 370 اور 35 (A) کی بحالی اور دوبارہ تنظیمی قانون 2019 کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بی جے پی ممبران اسمبلی نے کاپیاں چھیننے کی کوشش کی اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔ بعد میں انہیں مارشلز نے ایوان سے باہر پھینک دیا۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک تقریر سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے آرٹیکل 370کو قبرستان میں گاڑ دیا اور جو لوگ اس کی بحالی کے خواب دیکھ رہے ہیں ، وہ کان کھول کہ سن لیں یہ وراثت معمولی وراثت نہیں ہے دنیا کی کوئی طاقت دوبارہ 370نہیں لاسکتی ۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...