پاکستانی گروپ کی 125 ارب روپے میں PIA خریدنے کی پیشکش

08 نومبر ، 2024

لاہور(جنگ نیوز)بیرون ملک موجود پاکستانی گروپ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کو سوا کھرب روپے سے زائد میں خریدنے کی پیشکش کر دی،250ارب روپے واجب الادا قرضہ بھی ادا کرنے پر آمادگی ،النہانگ گروپ کی حکام کو ای میل ، ملازمین چھانٹی نہ کرنے، تنخواہوں میں اضافے ، جدید طیارے شامل کرنیکی بھی یقین دہانی کرائی ،گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے حوالے سے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ای میل ارسال کر دی،گروپ نے پی آئی اے کے 250ارب روپے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی ہے ۔نجکاری کے حوالے سے گروپ نے پی آئی اے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، مرحلہ وار تنخواہوں میں 30سے 100فیصد اضافے، قومی ائیر لائن کیلئے بہترین بزنس پلان سمیت فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے، پیشکش میں پی آئی اے کو دیگر ائیر لائنز کیلئے انجینئرنگ اورمینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہے۔