کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی، سلمان اکرم راجہ نےکہا ہے کہ ۔ہمیں امید ہے کہ ٹرمپ نیوٹرل رہیں گے پاکستان میں کسی سازش کا وہ حصہ نہیں بنیں گے۔ اس وقت ہماری عدلیہ پامال اور منہدم ہوچکی ہے،پارلیمان اپنا اخلاقی وجود کھو چکی ہے،اس آئینی بینچ کی آڑ میں یہ چاہتے ہیں کہ سر نیچے کرکے وہی فیصلے کریں جو ان کو کرنے کا کہا جائے، یہ تو محض غلام ہیں اور کٹھ پتلیاں ہیں ۔ یہ کہتے ہیں کہ اس کٹھ پتلی کے کھیل میں آپ بھی شامل ہوجائیں ، آئینی بینچ کے نام پر چن چن کر ایسے ججوں کو مقرر کیا جائے گاجو عدلیہ کی آزادی نہیں محکومی کی علامت بنیں گے،قومیں احتجاج کرتی ہیں باہر نکلتی ہیں اس کا اثر ہوتا ہے،میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کامیابیوں نے تحریک انصاف کو مزید بے چین کردیا ہے، وفاقی حکومت26 ویں آئینی ترمیم ، سپریم کورٹ ججز کی تعدادمیں اضافے اور سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے سمیت دیگراہم قانون سازیوں کے بعد سیاسی لحاظ سے آرام دے پوزیشن میں نظر آرہی ہے۔سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی، سلمان اکرم راجہ نےکہا کہ پاکستان کی پارلیمان نے اپنے ہاتھ کاٹ کران قوتوں کے حوالے کردیئے ہیں جو پاکستان میں ہمیشہ جمہوریت کے خلاف رہی ہیں۔جن کو ہمیشہ سے یہ رہا ہے کہ جمہوریت اس ملک میں جڑیں نہ پکڑ سکے۔جس طریقے سے اغوا کاری اور دھونس کے ذریعے آئین میں تبدیلی کی گئی تو عدلیہ کو بالکل مفلوج کردیا ۔
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی، ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال...
کوئٹہ بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچستان بار کونسل کے قواعد میں حالیہ ترامیم کے خلاف دائر آئینی درخواست پر اہم...
اسلام آباد پاکستان کے وزیر خا رجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جو ملک کے نائب وزیراعظم بھی ہیں ا پنی قائدانہ...
اسلام آبادوفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور ترقیوں کے احکامات جاری ۔ تقرری کے منتظرحکومت خیبر...
کوئٹہگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ یونیسیف پرائمری...
ماسکو ایران جنگ بحران کے باعث روس نے چین کو توانائی کی کمی پوری کرنے کی پیشکش کر دی۔روسی وزیر خارجہ نے پریس...
کراچی قومی ایئرلائن ، اپریل میں کنٹرول نئے خریدار کے حوالے کرنیکی تیاری،نجکاری کا ہدف اپریل کے آخر تک...
کراچیامریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک جنگ بندی میں مزید دو ہفتوں کی توسیع پر...