اسلام آباد (آئی این پی )26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔اختر مینگل اور فہمیدہ مرزا نے 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا ہے جبکہ درخواست گزاروں میں محسن داوڑ اور مصطفی نواز کھوکھر بھی شامل ہیں۔درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم کو پاس کروانے کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئینی ترمیم کو پاس کروانے کیلئے جس طرح ووٹ مینج کیے گئے اسکی تحقیقات کروانے کا حکم دیا جائے، آئینی ترمیم کی شق 7، 14، 17 اور 21 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔درخواست میں آئینی ترمیم کی ان شقوں کو عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاق، جوڈیشل کمیشن، خصوصی پارلیمانی کمیٹی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور الیکشن کمیشن کے افسران کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ محسن داوڑ اور مصطفی نواز کھوکھر نے سپریم کورٹ کے باہر اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پورے ملک نے دیکھا کس طرح پاس کیا گیا، 26 ویں آئینی ترمیم کو ہم نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فہمیدہ مرزا اور اختر مینگل بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں، پارلیمنٹ میں عوامی رائے کا مذاق اڑایا گیا۔محسن داوڑ نے کہا کہ نہ اس پر کوئی بحث ہوئی اورنہ کوئی طریقہ کار فالو کیا گیا، کے پی کی سینیٹ میں نمائندگی نہیں تھی۔
کراچی کہکشاں میں پہلی بار قدرتی شکر دریافت، زندگی کی ابتدا سے متعلق اہم راز بے نقاب،دودھیا کہکشاں کے قریب...
اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے پیش نظر...
ریاضتوانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر پاک سعودیہ اتفاق۔ وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم نے روز اول سے ہی گورنر ہاؤس کے دروازے تمام شہریوں کیلئے ان...
کراچی صدر ٹرمپ کے بیٹوں کی دفاعی ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاریمفادات کے ٹکراؤ پر سوالات، پینٹاگون سے...
پشاور ٹانک میں جنڈولہ وانا روڈ پر تھانہ شہید مرید اکبر کے حدود میں پویس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکے کے نتیجے...
کراچیدنیا کا ایک سب سے بڑا کنٹینر بحری جہاز اتوار کو کراچی پورٹ پر پہنچا۔ اس جہاز کی آمد پاکستان کے بحری شعبے...