پاکستان کو امریکا میںگرفتار آصف مرچنٹ کی معلومات نہ مل سکیں 

09 نومبر ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی )دفتر خارجہ تین ماہ سے امریکی عہدیدار کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں امریکی حکام سے معلومات لینے میں کامیاب نہ ہوسکا۔مطابق آصف مرچنٹ کو جولائی میں مبینہ قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، مرچنٹ کی گرفتاری کے بعد دفتر خارجہ نے امریکہ سے تفصیلات لینے کی درخواست کی تھی ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ کے متعلق ہمیں کوئی ڈیٹا یا تفصیلات نہیں ملیں۔