راولپنڈی (این این آئی)سانحہ9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم ایک مرتبہ پھر ٹل گئی وکلاء نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے۔ وکلا صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ فرد جرم کیلئے 25 ملزمان میں چالان نقول بھی تقسیم نا ہوسکیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کچہری عدالت میں سماعت کی جبکہ پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ فرد جرم سے بچنے کیلئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بری کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
کراچی "بھارت میں اصل باس آپ ہیں" ایلون مسک کا انیل امبانی پر طنز ،مسک نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بھارتی...
اسلام آبادخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی،ایمرجنسی پلس یا پھر گورنر راج سے متعلق فیصلہ آج ہفتہ کو متوقع ہے ،...
کراچی دنیا کے بڑے کرپٹو ایکسچینج کے ذریعے ایران کو مالی سہارا دینے کا انکشاف، کرپٹو کرنسی کے ذریعے رقم منتقل...
اسلام آباد وزیراعظم نے لاہور کا دورہ منسوخ کردیا، آج اعلی سطح اجلاس بلالیا۔ ہفتہ وار چھٹی پر جانے والے...
اسلام آباد 16نئے صوبے یا 23 سے 25 اکائیاں، ورلڈ اکنامک فورم نے مشروط حمایت کردی،ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق...
اسلام آباد بلاول اور رانا ثنا کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کردیا گیا ، چیف جسٹس / چیئرمین جوڈیشل...
اسلام آ باد حاضر سروس میجر جنرل عابد مظہر کو وزارت داخلہ میں ایدیشنل سیکرٹری تعینات کیے جا نے کا امکان ۔
اسلام آباد پیٹرول 66 پیسے سستا، ڈیزل 52 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا، پیٹرولیم ڈویژن نے3دن کیلئے پیٹرولیم...