کراچی(عبدالماجدبھٹی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے آئندہ برس پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کہ اس فیصلے سے بی سی سی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے اور پی سی بی کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری بھی مل گئی ہے ، رپورٹ کے رد عمل میں چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہئے ، بھارت نے انکار کیا تو ہم سے بھی اچھے کی امید نہ رکھے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی نے پاکستان میں سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے اور وہ اپنے ٹیم کے میچز دبئی میں کھیلنا چاہتا ہے۔بھارتی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے حوالے سے خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ‘ایڈجسٹمنٹ’ کرنے پر اتفاق کیا ہے اور چیمپئنز ٹرافی 2025 سے ایک ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے پرانے موقف پر قائم ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی اور فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان ہی میں ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ دو ماہ سے بھارتی میڈیا پر خبریں آ رہی ہیں کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لئے پاکستان نہیں آ رہے، لیکن اس حوالے سے اب تک بھارت کی جانب سے انکار کا کوئی باضابطہ لیٹر یا اطلاع مجھے یا پی سی بی کو نہیں دی گئی ہے۔ کوئی ایسی چیز آتی ہے تو اپنی حکومت سے بات کروں گا اور پھر حکومت جو کہے گی اس پر عمل کریں گے۔ میں چاہتا ہوں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، کوئی بھی ملک ہو، اختلاف اپنی جگہ لیکن کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور کسی بھی ملک کو کرکٹ پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ میں ابھی تو کہہ نہیں رہا کہ میں سخت ہوں لیکن جب وقت آئے گا، تو پتہ چل جائے گا۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے میں اب تین ماہ کا وقت رہ گیا ہے لیکن انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ابھی تک ٹورنامنٹ کے شیڈول کے اعلان نہیں کیا ہے۔بھارتی میڈیا ایک بار پھر دعوی کررہا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہتی ہےاور ٹورنامنٹ ہائی برڈ ماڈل کے تحت ہوگا۔ بھارتی ٹیم کے میچ دبئی اور شارجہ میں ہوں گے۔جمعے کومحسن نقوی نے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ اور اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ہم سے ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی، اگر بی سی سی آئی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے پر اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کسی ہائبرڈ ماڈل پر غور نہیں کر رہا ہے ذرائع پی سی بی ہائبرڈماڈل کے حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ۔بھارتی میڈیا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اس وقت افواہیں پھیلارہا ہے پی سی بی کے مطابق ابھی تک کوئی ہائبرڈ ماڈل کی بات نہیں ہوئی ہے نہ کسی آئی سی سی اجلاس میں ، نہ آئی سی سی وفد سےاس بارے میں کوئی بات ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا بھی ہائبرڈماڈل کی خبریں کسی بھارتی حکومتی ذمہ داریا بھارتی بورڈ کے حوالےسے نہیں دےرہا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیمپئینز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کے لیے تیار ہے ۔ٹورنامنٹ میں بھارت کے میچ متحدہ عرب میں ہونے کا امکان ہے۔
کوئٹہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت بلوچستان کے علاقے مستونگ کردگاپ میں فتنہ...
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ہتھکنڈوں سے باز رہے، بیس ستمبر کو...
اسلام آباد 11.8 ملین گاڑیوں کے صارفین کیلئے75ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج کی تجویز، موٹر سائیکل، رکشہ صارفین...
اسلام آ باد خطےمیں کشیدگی اور غیریقینی صورتحال کے باوجودرواں مالی سال کے کےابتدائی دو ماہ کے دوران پاکستان...
اقوام متحدہپاکستان کے نامزد نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں،مشترکہ...
دبئیبھارت کی گندی سیاست کھیل کے میدان کو داغدار کر گئی اور بھارتیمردوں کی ٹیم کی طرح خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیا...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےامن و امان کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظرخیبرپختونخوا کے 6 ریجنزکے 26 اضلاع کو...
انصار عباسیاسلام آباد:متعلقہ حکام کے ساتھ پس پردہ ہونے والی بات چیت سے معلوم ہوا ہے کہ نئے صوبوں اور انتظامی...