انٹر بینک میں ڈالر 25پیسے سستا

09 نومبر ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ)کرنسی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دورانانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں14پیسے تک کم ہو گئی، یورو کی قیمت میں16پیسے تک کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت بھی86پیسے تک بڑھ گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25 پیسے کی کمی سے 277.85 روپے سے کم ہو کر 277.60 روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کی کمی سے 278.00 روپے سے کم ہوکر 277.95 روپے رہگئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 13پیسے کی کمی سے 276.96 روپے سے کم ہو کر 276.83 روپے اور قیمت فروخت 14کی کمی سے 278.88 روپے سے کم ہو کر 278.74 روپے ہوگیا۔