پشاور(صباح نیوز) خیبرپختونخوا میں اساتذہ کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا، صوبے کے تمام پرائمری سکولز بند رہے ۔اساتذہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جناح پارک کے سامنے دھرنا جاری ہے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج ختم کرنے والے نہیں، اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا اعلامیہ جاری ہونے پر ہی احتجاج ختم کریں گے۔دوسری جانب مظاہرین اساتذہ کو قابو کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ، احتجاج میں شریک اساتذہ کو معطل کرنے کے لیے پرفارمہ تیار کیا گیا ، اساتذہ معطلی کے حکمنامے کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ۔مسودے کے مطابق اساتذہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، مسودے کے ساتھ چارج شیٹ اور شکایات علیحدہ سے بھیجی جائیں گی۔ادھر محکمہ تعلیم زنانہ نے اساتذہ کو معطل کرنے کا پرفارمہ جاری کر دیا، محکمہ تعلیم کی ہدایت کے مطابق اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تہران /واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے...
اسلام آبا پاکستان اکنامک سروے 2025-26نے ملک کی معیشت، سماجی حالات اور ماحولیاتی صورتحال کے بارے میں ایک...
اسلام آبادرواں مالی سال کے قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق حکومت زیادہ تر اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں...
کراچی بھارت کا سرحدوں پر 74نئے لینڈ پورٹس بنانے کا اعلان، چین کی سرحد پر تین اور پاکستان کی سرحد پر چھ نئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
اسلام آبا آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...
اسلام آباد پاکستان نے توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی اسپاٹ مارکیٹ سے مزید دو ایل این جی کارگوز حاصل...