نئی دلی (این این آئی) ہندو توا تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں نے مسلم خواتین کو جنسی تشدد کی دھمکی دی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں ریلی کے دوران مسلم مخالف نعرے اور مسلم خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، اترپردیش میں ہندوتوا کارکنوں کی مسلم مخالف ریلی کے شرکاء یہ بھی اعلان کررہے ہیں کہ بھارت صرف ہندوئوں کا ہے۔