لاہور (سودی)سٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی کا رجحان رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی برقرار رہا دو سو سے زائد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ سمیت انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی بڑھ گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی تیزی سے ہوا جس میں اضافہ ہوتا رہا اور ایک موقع پر انڈیکس 995پوائنٹ تک بڑھ گیا تیزی کے دوران متعدد مرتبہ سیل کا پریشر بھی آیا اور پرافٹ ٹیکنگ بھی مگر جذب ہوتے رہے ایک روز قبل کے مقابلہ میں گزشتہ روز کاروباری حجم بھی زیادہ تھا۔ مارکیٹ میں زیادہ سرگرمی اور اضافہ ریفائنری، بینک اور آئل سیکٹر میں تھا گزشتہ روز سیل اور پرافٹ ٹیکنگ کا سب سے زیادہ پریشر مقامی نجی سرمایہ کاروں اور بیرونی اداروں کی طرف سے تھا جبکہ میوچل فنڈز اور کمپنیوں کی خریداری نے سپورٹ دی بعض کمپنیوں میں دوبارہ سٹہ بازی شروع ہونے کی بھی اطلاعات تھیں دیگر اثر انداز ہونے والے عناصر میں عرب ممالک کی طرف 7ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آنے کی خبریں، ملکی زرمبادلہ ذخائر اور بیرون ملک سے ترسیلات زر میں اضافہ اور انٹرسٹ ریٹ میں کمی کے اثرات شروع ہونا شامل تھے۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 771پوائنٹ کے اضافہ سے 93ہزار کا بیئریر کراس کرتے ہوئے 93292پر آ گیا 243کمپنیوں میں اضافہ، 146میں کمی، 57میں استحکام رہا 76کروڑ 32لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔
لاہور جنوبی چھاؤنی نے 02 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ترجمان کے مطابق...
لاہور شادمان کے علاقے جیل روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا...
لاہور شاہدرہ کے علاقے میں چند روز قبل سکول ٹیچر خاتون کے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی...
لاہور ستوکتلہ کے علاقے میں پالتو کتے کے حملے سے 9سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ جس کو طبی امداد کے لیے ہسپتال...
لاہور سپیڈو بس کے عملے نے دورانِ سفر ایک بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ چوہنگ جیابگا سٹاپ کے قریب پیش...
لاہور لاہور میں کمرشل گاڑیاں چرانے والے گروہ متحرک، رواں سال کے دوران مختلف علاقوں سے 105کمرشل گاڑیاں چوری ہو...
لاہور برکی پولیس نے 12 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق برکی پولیس نے...
لاہور شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر...