ایس ای سی پی اکائونٹس فائلنگ تاریخ کو31دسمبر کرے :ٹیکس بار

09 نومبر ، 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان اکائونٹس فائلنگ تاریخ کو 31سمبر کرے تاکہ کمپنیاں ڈیفالٹ ہونے سے بچ سکیں ،اگر اکائونٹس فائل کی تاریخ کو انکم ٹیکس آرڈرینس کے ساتھ منسلک کر دیا جائے تو ہزاروں سی ایف اوز اور کمپنیوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔