مانگامنڈی، چوہنگ (نامہ نگاران ) رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے بیانات کی چار نشستیں ہوئیں بعد نماز فجر مولانا عبدالرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے پیارے نبیؐ رسول کا ارشاد ہے کہ جب میری امت دنیا کی رنگینوں میں گم ہو کر دنیا کو بڑی چیز سمجھنے لگے گی تو اسلام کی ہیبت و وقعت اس کے قلوب سے نکل جائے گی اوروحی کی برکت سے محروم ہوجائے گی، میرے بھائیو کبھی امر باالمعروف اور نہی عن المنکر کو نہ چھوڑنا اگر چھوڑ دیاتو قیامت کے دن کوئی پرسان حال نہیں ہوگا،، خطبہ جمعہ میں مولانا اسماعیل گودرہ نے خطاب میں کہا کہ خالص اللہ اور اس کے رسول کے احکامات سے روشناس کرانا اور امت کی فکر کا جائزہ لینا تبلیغ کا مقصد ہے، انسان ماں سے قبرکے پیٹ کی طرف دوڑ رہا ہے، قبر ایک بہت سخت امتحان گا ہ ہے، تبلیغ سےمخلوق سے خالق مال سے اعمال اور دنیا سے آخرت کی طرف بلایا جا رہا ہے، اللہ پاک نے ہماری دونوں جہاں کی کامیابی دین میں رکھی ہے، قبر کو روشن کرنے والی واحد نماز ہے اس کو تھام لو انشاءاللہ خیر ہوگی،مولانا فاروق نے کہا کہ احکام باری تعالی اور سنت نبویؐ کی پیروی کی تلقین، دعوت تبلیغ کا بنیادی مقصد ہے،نبیؐ کی محنت اور لوگوں کو پکا سچا مسلمان بنانا اور دلوں میں اللہ کا دین نقش کرنا ہے ، مولانا احمد لاٹ نے کہا کہ جس نے اللہ کے راستے میں اپنی جوانی کو بوڑھا کیا تو یہ بڑھاپا قیامت کے دن اس کیلئے نور ہوگا،امت کی مشکلات کا سبب اللہ کے احکامات سے رد گردانی ہے ، آخرت کیلئے کچھ اکٹھا کرلو، نماز کی پابندی کرو ،اللہ مسلمان کی توبہ کا منتظر ہے، لاکھوں افراد نے مولانا معاذ کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کی ،پاکستان سمیت فلسطین، کشمیر دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے اللہ کے حضورخصوصی دعائیں کی گئیں، آج ہفتے بھی بیانات کی چار نشستیں ہونگی، فجر کی نماز کے بعد مولانا ربیع الحق، ظہر کے بعد مولانا فاروق بھائی، عصر بعد مولانا زبیر الحسن اور مغرب کے بعد مولانا ابراہیم دیولہ کا بیان ہوگا ، اجتماع کی سکیورٹی کیلئے110 پٹرولنگ افسران، 999 ٹریفک وارڈنز، رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 10 فوک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کیلئے سپیشل کنٹرول روم اور کیمپ آفس قائم ہے، گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 7 سٹینڈز مختص ہیں ، کہیں اور گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں، ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے آگاہی دی جارہی ، آنیوالے شرکاء کو موٹروے اور لاہور رنگ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
لاہور ڈائیریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا خاتمہ کیا گیا تو اس سے پورا ہیلتھ سسٹم بگاڑ کا شکار ہو جائے...
لاہور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر جعلی فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف صوبہ بھر کاروائیوں...
لاہورآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ سانحہ کاہنہ کی ذمہ داری محکمہ جاتی...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ...
لاہورچیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی سے پاکستان منی ٹرک ایسوسی ایشن کے وفد نے تنویر جٹ کی قیادت...
لاہور عالمی یومِ آبادی کے موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے پاکستان میں تیزی سے بڑھتی...
لاہورپاکستان جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر امتیاز رشید قریشی نے اپنے رفقائے کار، پی ڈی پی پنجاب کے صدر شہباز رشید...
لاہورپیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے دسویں محرم کے موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے...