اسلام آباد ( رانا غلام قادر )اسلام آ باد کے شہر یوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ سی ڈی اے نے اسلام آ باد میں الیکٹرک بس(EV) سروس کے روٹس کو چار سے بڑھا کر 13کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین سے درآ مد شد ہ60مزید الیکٹرک بسیں کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گئیں، ۔ کسٹم کلیر نس کے مراحل طے کرنے کے بعد انہیں اسلام آ باد پہنچادیا جا ئے گا۔ اس وقت 100الیکٹرک بسیں ا ٓ پریشنل ہیں تاہم چارجنگ کی محدود سہولت کی وجہ سے تمام بسیں استعمال نہیں کی جاسکتیں۔ سیکٹر ایچ ایٹ میںزیر تعمیر چارجنگ اسٹیشن دو ہفتوں میںمکمل ہو جا ئے گا۔ اس وقت صرف جناحکنونشن سنٹر کا چارجنگ اسٹیشن اپریشنل ہے۔ دو ہفتوں کے بعد تیرہ روٹس پر 160بسیں چلائی جائیں گی جو اسلام آ باد کے تمام سیکٹرز اور اہم شاہراہوں سے گزریںگی۔ انہیںمیٹرو بس کے روٹ سے منسلک کیا جا ئے گا۔سی ڈی اے نے الیکٹرک وہیکلز ( بسوں)کے انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ سسٹم ( ITS) کے ا آ آپریشن کیلئے پرائیویٹ فرم کی خدمات ہا ئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیشکش کے جواب میں تین فرموں نے اپنی ٹیکنکل اور فنا نشل بڈز (آفرز) جمع کرائی ہیں۔ ان فرموں میں میسرز Ajcl and Inboxr جوائنٹ وینچر‘ میسرزSecurity 2000اور میسرز GCSشامل ہیں۔پہلے مرحلے میں ٹیکنکل بڈز کو اوپن کیا گیا ۔ پراجیکٹ کی کنسلٹنٹفرم ان ٹیکنکل بڈز کی ایو یلو ایشن کر رہی ہے۔ ایویلو ایشن کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جا ئے گا۔ اس کے بعد تیکنکی طور پر کوا لفائیڈ فرموں کی فنا نشل بڈز کھولی جائیں گی۔ جس فرم کا انتخاب کیا جا ئے گا اس سے سی ڈی اے 8سال کا کنٹرکٹسائن کرے گی۔ یہ فرم الیکٹرک بسوں کے کرا یہ وصولی ‘ بسوں کی نگرانی ‘ کمپلینٹمینجمنٹ سسٹم اور ڈسپیج مینجمنٹ سسٹم کو چلانے کی ذمہ دار ہوگی۔
لاہورپاکستان جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر امتیاز رشید قریشی نے اپنے رفقائے کار، پی ڈی پی پنجاب کے صدر شہباز رشید...
لاہورپیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے دسویں محرم کے موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے...
لاہور پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن کے زیر اہتمام ’امریکہ میں داخلوں، وظائف اور...
لاہور سنگین جرائم میں 60 فیصد تک واضح کمی ہوئی ہے گزشتہ ایک سال کے دوران بہاولپور ریجن میں دوران واردات قتل کے...
لاہور چیئرمین یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ابراہیم حسن مراد اہم عالمی تقریبات میں شرکت کے لیے...
لاھوریومِ عاشور کے حوالے سے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی وسطی پنجاب احسن رضوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ...
لاہور پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب "سی بی ڈی پنجاب" بھی کہا جاتا...
لاہور، پاکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ امتیاز رشید قریشی اور ان کے رفقائے کار کنور خالد علی خان ، سید وقار...