کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) موسی خیل راڑشم قومی شاہراہ پرآٹھ روز قبل سی ٹی ڈی کے آپریشن میں گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گردپنجاب یونیورسٹی کے طالب علم طلعت عزیز نے بی ایل اے چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کی جانب سے پہاڑوں پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو گمراہ کرکے انہیں پنجابیوں اور نہتے لوگوں کو مارنے پر آمادہ کیا جارہا تھا۔ پہاڑوں پر ایسے نوجوان بھی موجود ہیں جنہیں لاپتہ افراد ظاہر کیا جا رہا ہے بلوچ نوجوان ایسے لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں جو ان کا مستقبل خراب کر رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران دیگر حکام بھی موجو دتھے۔ طلعت عزیز نے بتایا کہ اس کا تعلق کوئٹہ سے ہے میٹرک کے بعد سبی کالج میں داخلہ لیا اور پھر اچھے نمبروں کی بنیاد پر پنجاب یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے شعبے میں اسکالر شپ پر داخلہ مل گیا ۔ وہاں تھرڈ ایئر میں زیر تعلیم ہوں ۔میرا رابطہ کچھ بلوچ کونسل کے طلبہ سے ہواجنہوں نے میری غلط ذہن سازی کی۔ کچھ ساتھیوں نےمجھےکوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لیے آمادہ کیا۔ اس دوران کچھ ایسے لوگوں سے رابطہ ہوا جو مجھے پہاڑوں پر لے گئے مجھے احساس ہوا کہ میں نے غلط راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔ا ور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔
لاہور ڈائیریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا خاتمہ کیا گیا تو اس سے پورا ہیلتھ سسٹم بگاڑ کا شکار ہو جائے...
لاہور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر جعلی فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف صوبہ بھر کاروائیوں...
لاہورآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ سانحہ کاہنہ کی ذمہ داری محکمہ جاتی...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ...
لاہورچیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی سے پاکستان منی ٹرک ایسوسی ایشن کے وفد نے تنویر جٹ کی قیادت...
لاہور عالمی یومِ آبادی کے موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے پاکستان میں تیزی سے بڑھتی...
لاہورپاکستان جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر امتیاز رشید قریشی نے اپنے رفقائے کار، پی ڈی پی پنجاب کے صدر شہباز رشید...
لاہورپیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے دسویں محرم کے موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے...