لاہور(شوبز رپورٹر) بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے لاہور پریس کلب کے اراکین کے علاج کےلئے مالی معاونت کرنے کا اعلان کردیا، ممبران کے علاج کے لئے20 فیصد مالی مدد فراہم کریں گے، محمود بھٹی کو لاہور پریس کلب کی لائف ٹائم اعزازی ممبر شپ اور شیلڈ دی گئی، لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس میں خطاب کرتے ہوئے محمود بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی نظام بہتر ہونا چاہیئے، میری زمین پر بھی قبضہ ہوچکا ہے صحافی برادری میرے دل کے قریب ہے، لاہور شہر میں ہی آنکھ کھولی ہے، مجھے معلوم ہے کہ جب گھر میں کوئی فرد بیمار ہوتا ہے تو علاج کس قدر مہنگا ہے، میں اپنی صحافی برادری کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں، لاہور پریس کلب کی طرف سے مجھے جو ہدایات ملیں گی اس پر عمل درآمد کروں گا، ہم اوورسیز پاکستانیوں کو بہت مسائل ہیں، پاکستان میں ان کی جائیدادوں پر قبضہ ہوجاتا ہے اور انصاف کے حصول کے لئے عدالتوں کے دھکے کھانے پڑتے ہیں، سفارش اور اوپر سے فون نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے، میں پیرس سے لاکھوں روپے کی ٹکٹ لے کر انصاف لینے پاکستان آتا ہوں، میں نے لاہور شہر میں ایک اسپتال بنایا اس میں بھی مسائل پیدا ہوگئے ہیں،کیا کروں ،کس سے انصاف لوں، اوورسیز پاکستانی ہوں، پاکستان میں سرمایہ لاتا ہوں، یہ ملک میرا ہے اس نے مجھے ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز دیا ہے، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ محمود بھٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے صحافیوں کے علاج کے لئے مالی معاونت کرنے کا اعلان کیا محمود بھٹی کو سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو پاکستان لائیں۔
لاہور ڈائیریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا خاتمہ کیا گیا تو اس سے پورا ہیلتھ سسٹم بگاڑ کا شکار ہو جائے...
لاہور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر جعلی فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف صوبہ بھر کاروائیوں...
لاہورآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ سانحہ کاہنہ کی ذمہ داری محکمہ جاتی...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ...
لاہورچیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی سے پاکستان منی ٹرک ایسوسی ایشن کے وفد نے تنویر جٹ کی قیادت...
لاہور عالمی یومِ آبادی کے موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے پاکستان میں تیزی سے بڑھتی...
لاہورپاکستان جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر امتیاز رشید قریشی نے اپنے رفقائے کار، پی ڈی پی پنجاب کے صدر شہباز رشید...
لاہورپیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے دسویں محرم کے موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے...