با اثر شخصیات کی سفارشیں رد ، 84تھانوں میں میرٹ پر محرر تعینات کرنے کا حکم

09 نومبر ، 2024

لاہور (نسیم قریشی سے) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قابلیت کے امتحان میں کامیاب پولیس اہلکاروں کو بغیر سفارش لاہور کے تھانوں میں محرر تعینات کرنے کے احکامات دیدیے گئے، ذرائع کا بتانا ہے کہ 300سے زائد پولیس اہلکاروں نے محر ر کا امتحان دیا ، 114 کامیاب ہوئے ، 100سے زائد کو لاہور کے 84تھانوں میں تعینات کیا جائے گا، ڈی آئی جی آپریشن لاہو فیصل کامران نے با اثر شخصیات کی سفارشوں کو رد کر دیا،اہلکاروں کو ان کے امتحانی نتائج کے مطابق تھانوں کے کرائم ریٹ کے لحاظ سے تعینات کیا جائے گا ، نئے محرر ایک دو روز میں تعینات کر دیئے جا ئیں گے،ذرائع کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں محرورں کو ہٹائے جانے کے بعد ان کے بااثر سفارشیوں کی طرف سے ایک بڑا شور اٹھنے کاخدشہ ہے۔