پنجاب : مزید 19 شہروں میں سیف سٹی منصوبے کی توسیع کی منظوری

09 نومبر ، 2024

لاہور (کورٹ رپورٹر،جنگ نیوز) پنجاب حکومت نے مزید 19 شہروں میں سیف سٹی کیمرے لگانے کی منظوری دے دی۔سیف سٹیز حکام کے مطابق لودھراں، بہاولنگر، جہلم، وہاڑی، لیہ، تونسہ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ و دیگرشہرشامل ہیں، ان شہروں میں 5 ہزار سے زائد کیمروں کی تنصیب کی جائے گی۔