پشاور (این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا ہے کہ کے پی حکومت نے الیکشن کمیشن کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے پر پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائیگی۔ الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کے باوجود مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیلئے شیڈول بھی تاحال جاری نہیں کیا گیا۔اْنہوں نے بتایا کہ درخواست دائر کرنے کی منظوری وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی ہے، کابینہ نے پٹیشن دائر کرنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کو اجازت دیدی ہے۔الیکشن کمیشن تاخیری حربے استعمال کرنے کے بعد اب سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور عدلیہ کی حکم عدولی پر الیکشن کمشنر توہین عدالت کے مرتکب ہو چکے ہیں۔
کراچی انگلینڈ کے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، برطانوی میڈیا کے مطابق اساتذہ،...
کراچی غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی دہشت گردی، 11فلسطینی شہید،غزہ میں اسرائیلی بمباری اور حملوں میں ایک...
اسلام آ باد پاکستان نےمسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غیر...
لاہور ٹیکس چوری اورحقیقی ٹیکس وصولی کیلئے پنجاب کی تمام پراپرٹیز کا ازسر نو سروے ہوگامحکمہ ایکسائز نے...
لاہورپاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن اور چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ نے...
اسلام آباد اسلام آباد میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب کے دوران سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت میں...
لاہورفائونڈرز گروپ کے راہنما خادم حسین نے کہا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے درمیان پاکستان کی معیشت بتدریج...
لاہور عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت...