5وکلاء کے لائسنس معطل

09 نومبر ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر ) پنجاب بار کونسل کی انضباطی کمیٹی نے مس کنڈیکٹ پر 5وکلاء کے لائسنس معطل کردئیے ۔ ،5وکلاء چوہدری علی نواز ،بشارت علی ، محمد وارث ، منظور حسن ورک اور محمد وقاص کو 13 دسمبر کے لیے نو ٹس جاری کیے ہیں کہ تحقیقات کے دوران اپنے خلاف الزامات کو غلط اور اپنے دفاع میں ثبوت پیش نہ کرسکے تو ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔