تحریک انتشارصرف NROکیلئے ملکی امن کو دائو پر لگا رہی ہے، عطاء تارڑ

09 نومبر ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار اپنی روش پر قائم ہے،یہ صرف این آر او کے لیے ملک میں امن و امان کو دائو پر لگا رہی ہے خیبر پختونخوا کے اساتذہ کے حقوق کو دبانے کے لیے تشدد کا راستہ اپنایا جا رہا ہے، اساتذہ کی آواز سنی جانی چاہیے وزیراعظم نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر، فلسطین پر آواز بلند کی ،ا نکی کوششوں سے ملک ترقی کر رہا ہے۔یہ باتیں انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہیں۔