گورنر پنجاب سے گورنر کے پی کی ملاقات

09 نومبر ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سب کو مل کر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔ تمام پارٹیوں کو ملک کی خوشحالی کیلئے ایک پیج پر ہونا چاہئے۔