تھیٹر ڈراموں کو مہذب اور ثقافتی بنانے کیلئے7 رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل

09 نومبر ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تھیٹر ڈراموں کو مہذب، فیملی اور ثقافتی بنانے کے لئے سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی کی سربراہی میں سات رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی ، جس میں سینئر اداکار سہیل احمد، نسیم وکی، ناصر چنیوٹی،سلیم البیلا،قیصر پیا،افتخار ٹھاکر اور ماجد خان شامل ہیں۔ تھیٹر کے سینئر فنکاروں سے ملاقات میں عظمٰی بخاری نے کہا کہ20 اور 21 نومبر کو تھیٹر فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔