راولپنڈی (این این آئی)سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیتدیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم ایک مرتبہ پھر ٹل گئی۔وکلاء نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے۔ وکلا صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ فرد جرم کیلئے 25 ملزمان میں چالان نقول بھی تقسیم نا ہوسکیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کچہری عدالت میں سماعت کی جبکہ پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ فرد جرم سے بچنے کیلئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بری کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
کوئٹہ بلوچستان حکومت اور زیارت کے علاقے مانگی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لوحقین، سیاسی جماعتوں کے...
کراچی ہفتے کو ملک بھر سے 448 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔ 57 منسوخ کی گئیں جبکہ اسلام اباد کی 37 پروازوں سمیت ملک بھر کی...
لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں 8...
کراچی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی ٹیم جس کی سربراہی سب انسپیکٹر بدر بشیر کر رہے تھے اس نے ایک...
لاہورپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کشمیر میں جو بھی ووٹ مانگنے آئے، عوام اس سے یہ ضرور...
سیالکوٹ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عدالت گڑھا، سیالکوٹ میں 1984 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ایک...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں 2 غیر ملکی خواتین زیادتی کیس میں رضا ڈار کے شریک ملزم وحید طاہر کی بازیابی کی درخواست...
اسلام آباد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے بلا سود قرضہ 7 کروڑ سے بڑھا کر 50...