پشاور(جنگ نیو ز )اسلام آباد ہائیکورٹ نےمنگل کے دن پارٹی لیڈرزکی عمران خان سے ملاقات کرانے کی ہدایت کردی۔جسٹس سردار اعجاز نے کہا کہ میں کمیشن تشکیل دوں گا وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملے گا، فیملی فرینڈز وکلا جن سے بانی پی ٹی آئی ملنا چاہتے ہیں وہ لسٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت میں دلائل دیتے ہوئے عمران خان کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ روزمیٹنگ شیڈول تھی لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی، بتایا گیا کہ گزشتہ روز اڈیالہ روڈ بلاک تھی۔ اس دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل عبدالغفور انجم نے بتایا کہان کی ملاقات منگل اور جمعرات کو طے ہے،ان دنوں کے علاوہ ہمیں ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے سیکورٹی انتظامات کرنا ہوتے ہیں،ہم تو ہمیشہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے کہا کہ ہمیں کوئی لسٹ نہیں دی گئی کہ یہ 6 لوگ ملنا چاہتے ہیں اس پر وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم نے لسٹ دی تھی۔جسٹس سردار اعجاز نے کہا کہ میں کمیشن تشکیل دوں گا وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملے گا، فیملی فرینڈز وکلا جن سے بانی پی ٹی آئی ملنا چاہتے ہیں وہ لسٹ عدالت میں جمع کرائیں گے اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ عمران خان سے لسٹ لے کر ایڈوکیٹ جنرل کو بھیجیں گے۔عدالت نے موصول ہونے والی لسٹ کی کاپی پی ٹی آئی کے سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کو بھی بھیجنے کی ہدایت کی اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو منگل کے دن پارٹی لیڈرزکی عمران خان سے ملاقات کرانے کی ہدایت کی۔
لاہور صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پرائم منسٹر نیشنل انڈر 21 ویمن ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل...
بالاکوٹآزاد کشمیر کے علاقے بالاکوٹ میں 2005کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے 5سالہ بچے کی لاش 21سال بعد گھر کی...
اسلام آباد انصاف کی پرجوش اپیل میں، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی غیر...
بیجنگ چین کے چانگ ای-7 قمری تحقیقاتی مشن کیلئے راکٹ لانگ مارچ-5 وائی 14 جنوبی صوبہ ہائنان میں واقع وین چانگ...
لاہور جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری اظہر محمود نے 2 غیر ملکی خواتین کو اغوا اور زیادتی کیس میں چار ملزمان کے...
لاہور ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 800روپے کمی ہوگئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ 29ہزار...
لاہور بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیسٹ ٹیم آج اسلام آباد سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز...
لاہور فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور چاروں کوارٹر فائنلز کے اختتام کے بعد...