کوئٹہ، PTI کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیںگاڑی کی ٹکر سے DSP سمیت 5 زخمی

09 نومبر ، 2024

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں، گاڑی کی ٹکر سے ڈی ایس پی مقصود لغاری سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے، تصادم اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر ہوا، پولیس نے کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئےلاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔