اسلام آباد (ناصر چشتی )پاور ڈویژن کا موسم سرما میں صارفین کیلئے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان‘ اضافی بجلی کے استعمال پرفی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائےگا۔ یہ ریلیف گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پرملےگا اور اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائےگا ۔ پیکیج موسم سرما کے3 ماہ یعنی دسمبر 2024 سے فروری2025 کے لیے ہوگا ۔پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔صنعتی صارفین کو 5 روپے 72 پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہوگی۔اضافی بجلی سے مراد گزشتہ دسمبر میں اگر صارف نے 100 یونٹ استعمال کیے ہیں اور اس دسمبر میں 150 یونٹ استعمال کیے ہیں تو 50 یونٹ پر ریلیف ملے گا۔ذرائع کا بتانا تھا کہ موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کے لیے بنائے گئے ونٹر پیکج کو جنوری سےشروع کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے۔
کراچی تعلقات مزید کشیدہ، اٹلی نے اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا۔ جورجیا میلونی حکومت کا اہم فیصلہ،...
ریاض سعودیہ کی امریکاسے ہرمز ناکہ بندی ختم، ایرانسے پھر مذاکرات کرنیکی اپیل، خدشہ ہے موجودہ کشیدگی مزید بڑھ...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیوگتریز نے جنگ بندی اور امن کے لئے پاکستان کے حالیہ کلیدی...
کراچی امریکی جریدے ٹائمز نے اپنی ایک حالیہ اشاعت میں بتایا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کو بچانے کےلیے...
اسلام آباد ایران ، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے ایک بار پھر اسلام آباد میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا،...
اسلام آباد مشرقی وسطیٰ میں امن کے لئے پاکستان کے سفارتی مشن کا اگلا اہم قدم آج اس وقت اٹھایا جائے گا جب...
کراچی ایران میں ہمارا مشن صرف حکومت کی تبدیلی پر ختم ہوگا، موساد سربراہ کا اعلان، ڈیوڈ بارنیاکا کہنا تھا...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...