سموگ تدارک کیس،عدالت کامارکیٹیں روزانہ رات 8بجے تک اتوار کو مکمل بند کرنے کا حکم

09 نومبر ، 2024

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نےا سموگ تدارک کیس میں مارکیٹیں روزانہ رات 8بجے بند کرنے اور اتوار کے روز مارکیٹیں مکمل بند کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نےتمام پرائیویٹ دفاتر میں 2 روز کے لئے ورک فراہم کرنےکاحکم جاری کردیا،ورک فرام ہوم کی پالیسی شروع کی جائے۔، مزید سماعت 11 نومبر کو ہو گی ،عدالت نے ڈولفن پولیس کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی اورٹریفک پولیس کو گاڑیاں بند کرنے کا حکم دیا ، عدالت نےسیکرٹری ٹرانسپورٹ کو لاری اڈوں پر دھواں چھوڑنیوالی بسوں کوبند کرنیکا حکم دیا ، عدالت نے حکم دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل ، سی سی پی او متعلقہ افسران کیساتھ میٹنگ کریں ،ایڈووکیٹ جنرل افسران کودھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کوبندکرنےکےعدالتی حکم بارےآگاہ کریں ، ایڈووکیٹ جنرل سموگ سےمتعلقہ سرگرمیوں کومانیٹرکریں ، عدالت نے حکم دیا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے موٹر وے اور رنگ روڈز داخلے پر پابندی عائد کی جائے، سموگ کے حوالے سے ایمرجنسی کی صورتحال کا سامنا ہے ،یہ اقدامات کرنے سے سموگ ایک سال میں کنٹرول نہیں ہو جائے گی ،پانچ سال تک ان اقدامات کے نتائج آنا شروع ہونگے۔عدالت نے رنمارکس دئیے ٹرک اورٹرالر سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب، ڈولفن و دیگر پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کئے جائیں۔