لاہور(خصوصی رپورٹر)سموگ کی خطرناک حد تک بگڑتی صورتحال کے باعث لاہور میں 11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے لاہور میں 11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں ہیں ۔سیکرٹری ماحولیات پنجاب راجاجہانگیر انور کا کہناہے کہ نمی والےبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا، آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کیلئے سازگار موسم درکار ہے، مصنوعی بارش کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے۔ محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے۔