آئیے عہد کریں اقبال کی تعلیمات پر عمل کرینگے،وزیر اعظم

09 نومبر ، 2024

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےعلامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئیے آج عہد کریں کہ ہم سب اقبال کی تعلیمات کو مجسم کرکےعمل کرینگے، نئی امید اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ علامہ اقبال کے افکار اور تحریروں نے پوری دنیا پر گہرا اثر ڈالا ہے، یوم اقبال کے اس پرمسرت موقع پر میں پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو ایک صاحب بصیرت شاعر، فلسفی اور ایک بلند پایہ شخصیت تھے۔