کراچی،لاہور(عبدالماجدبھٹی،نیوزرپورٹر) آسٹریلیا سے جیت کی خوشی کیساتھ ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی ممکنہ منسوخی سے پاکستان اور بھارت دونوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے آئندہ برس پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کہ اس فیصلے سے بی سی سی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے اور پی سی بی کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری بھی مل گئی ہے ، رپورٹ کے رد عمل میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ انکار کی کوئی اطلاع ملی ہے اور نہ ہی ہائبرڈ ماڈل پر بات ہوئی ہے ، کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہئے ، بھارت نے انکار کیا تو ہم سے بھی اچھے کی امید نہ رکھے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی نے پاکستان میں سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے اور وہ اپنے ٹیم کے میچز دبئی میں کھیلنا چاہتا ہے۔بھارتی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے حوالے سے خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ‘ایڈجسٹمنٹ’ کرنے پر اتفاق کیا ہے اور چیمپئنز ٹرافی 2025 سے ایک ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے پرانے موقف پر قائم ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی اور فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان ہی میں ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ دو ماہ سے بھارتی میڈیا پر خبریں آ رہی ہیں کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لئے پاکستان نہیں آ رہے، لیکن اس حوالے سے اب تک بھارت کی جانب سے انکار کا کوئی باضابطہ لیٹر یا اطلاع مجھے یا پی سی بی کو نہیں دی گئی ہے۔ کوئی ایسی چیز آتی ہے تو اپنی حکومت سے بات کروں گا اور پھر حکومت جو کہے گی اس پر عمل کریں گے۔ میں چاہتا ہوں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، کوئی بھی ملک ہو، اختلاف اپنی جگہ لیکن کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور کسی بھی ملک کو کرکٹ پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ابھی تک ٹورنامنٹ کے شیڈول کے اعلان نہیں کیا ہے۔جمعے کومحسن نقوی نے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ اور اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ہم سے ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی، اگر بی سی سی آئی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے پر اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کسی ہائبرڈ ماڈل پر غور نہیں کر رہا ہے۔بھارتی میڈیا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اس وقت افواہیں پھیلارہا ہے پی سی بی کے مطابق ابھی تک کوئی ہائبرڈ ماڈل کی بات نہیں ہوئی ہے نہ کسی آئی سی سی اجلاس میں ، نہ آئی سی سی وفد سےاس بارے میں کوئی بات ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا بھی ہائبرڈماڈل کی خبریں کسی بھارتی حکومتی ذمہ داریا بھارتی بورڈ کے حوالےسے نہیں دےرہا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے۔
اسلام آباد پاکستان مندوب نے نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط...
لاہورچیف جسٹس عالیہ نیلم نے صوبائی جسٹس کمیٹی پنجاب کا اہم اجلاس پیر 8 جون کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب کر لیا...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشاور مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا پولیس کو 16 ارب روپے دینے کا دعویٰ مسترد کردیا ،وزیراعلیٰ کے مشیر خزانہ مزمل...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی دھونس سے اپنا ہر...
لاہور پنجاب اسمبلی میں ترقی اور جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ 57 لاکھ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز سامنے آئی ہے...
کراچی آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کوشش ہے کہ معاملات کے حل کے لئے کوئی...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ.27۔ 2026 کی اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کاآئندہ مالی سال گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں...