آسٹریلیا کیخلاف متاثر کن فتح پر ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے،وزیراعظم

09 نومبر ، 2024

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف متاثر کن فتح پر ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے ایک اور غیر معمولی میچ میں فتح پر مبارک ہو۔ ہم جانتے تھے کہ آپ یہ کر سکتے ہیں۔