شرائط پر عمل نہیں کرتے، حقائق IMFمشن کو بتا دینگے ،وزیر خزانہ

09 نومبر ، 2024

اسلام آباد (ایجنسیاں، نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم معاہدہ کر لیتے ہیں پھر شرائط پر عملدرآمد نہیں کرتے ہیں، آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو تمام حقائق بتا دیئے جائینگے، عطیات سے ملک نہیں چل سکتے، ڈیپازٹ اور قرضوں میں توسیع کے لیے اب کوئی تیار نہیں ہے، ملک کو چلانے کیلئے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا،پی آئی اے کی نجکاری نہ ہونا ایک بڑا سیٹ بیک ہے،پاکستان کے ہاتھ باندھے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد لٹریچر فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔