رائٹ سائزنگ کے پراسیس میں اب تک کی پیش رفت ؛ 12وزارتوں سے عملدرآمد رپورٹ طلب

09 نومبر ، 2024

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) رائٹ سائزنگ کے پراسیس میں اب تک کی پیش رفت ؛ 12وزارتوں سے عملدرآمد رپورٹ طلب،رائٹ سائزنگ میں خالی پوسٹوں کی 60فی صد آسامیوں کا خاتمہ اور مختلف اداروں کا نضمام‘ صوبوں کو منتقلی اور بندش کے فیصلے شامل،چیئر مین رائٹ سائزنگ کمیٹی نے 11اور12نومبر کو اجلاس طلب کرلیا، تینوں فیز کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا ئے گا ، وفاقی حکومت کے انتظامی ڈھانچہ کی رائٹ سائزنگ بارے میں وفاقی کا بینہ کے فیصلوں پر عملدر آمد کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ ، کابینہ ڈویژن نے رائٹ سائزنگ کمیٹی برائے وفاقی حکومت کا اجلاس طلب کر لیا ، کابینہ ڈویژن نے تمام 12 وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ ان کے نمائندے اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنائیں اور یہ رپورٹس دیں کہ رائٹ سائزنگ کے پراسیس میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے؟رائٹ سائزنگ میں خالی پوسٹوں کی 60فی صد آسامیوں کا خاتمہ اور مختلف اداروں کا نضمام‘ صوبوں کو منتقلی اور بندش کے فیصلے شامل ہیں۔ ا جلاس رائٹ سائزنگ کمیٹی کے سر براہ وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب کی زیرصدارت دو دن جاری رہے گا۔