کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی، سلمان اکرم راجہ نےکہا ہے کہ ۔ہمیں امید ہے کہ ٹرمپ نیوٹرل رہیں گے پاکستان میں کسی سازش کا وہ حصہ نہیں بنیں گے۔ اس وقت ہماری عدلیہ پامال اور منہدم ہوچکی ہے،پارلیمان اپنا اخلاقی وجود کھو چکی ہے،اس آئینی بینچ کی آڑ میں یہ چاہتے ہیں کہ سر نیچے کرکے وہی فیصلے کریں جو ان کو کرنے کا کہا جائے، یہ تو محض غلام ہیں اور کٹھ پتلیاں ہیں ۔ یہ کہتے ہیں کہ اس کٹھ پتلی کے کھیل میں آپ بھی شامل ہوجائیں ، آئینی بینچ کے نام پر چن چن کر ایسے ججوں کو مقرر کیا جائے گاجو عدلیہ کی آزادی نہیں محکومی کی علامت بنیں گے،قومیں احتجاج کرتی ہیں باہر نکلتی ہیں اس کا اثر ہوتا ہے،میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کامیابیوں نے تحریک انصاف کو مزید بے چین کردیا ہے، وفاقی حکومت26 ویں آئینی ترمیم ، سپریم کورٹ ججز کی تعدادمیں اضافے اور سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے سمیت دیگراہم قانون سازیوں کے بعد سیاسی لحاظ سے آرام دے پوزیشن میں نظر آرہی ہے ۔
کراچی محسن نقوی کی کش پٹیل سے ملاقات، ایف بی آئی ڈائرکٹر نے پاکستان کے تعاون کو سراہا، ایف بی آئی...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...
کراچی برطانوی اخبار کے مطابق دبئی کا آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے نئی بندرگاہ بنانے کا بڑا فیصلہ،نئی بندرگاہ...
کراچی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ترکیہ میں شاندار استقبال، تقریب کا انعقاد، ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...