زرعی انقلاب کیلئے اربوں کا تاریخی پیکیج،کاشتکاروں کا پورا ساتھ دینگے،مریم نواز

09 نومبر ، 2024

لاہور (خصوصی نمائندہ) وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں کے لئے اربوں روپے کا تاریخی اور ریکارڈ انعامی پیکج پیش ،ہزاروں مفت گرین ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز دینے کا اعلان کیا گیاہے- وزیراعلیٰ کے اعلان کے مطابق پنجاب میں ساڑھے 12 تا 25ایکٹر رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کیلئے 1000لینڈ لیولرز اور25ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کرنیوالے کسانوں کو 1000گرین ٹریکٹر بالکل مفت بذریعہ قرعہ ا ندازی دئیے جائیں گے- وزیراعلی ٰ نے کہا کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،پورا ساتھ دیں گے، کاشتکار ہمارے بھائی ہیں ان کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے، کاشتکار کی خوشحالی اور زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے۔وزیراعلی نے بتایا کہ گندم کی کاشت کے لئے کاشتکاروں کو پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود معیاری بیج،کھاد اور پیسٹی سائیڈ مہیا کی جارہی ہیں۔چند ماہ میں کاشتکاروں کے لئے ریکارڈ پراجیکٹ شروع کئے،تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،وزیر اعلیٰ نے آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں 28 سال بعد ون ڈے میچ میں فتح پر مبارکباد اور ٹیم کو شاباش دی اور حارث رؤف،صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی شاندار کارکردگی کو سراہا- وزیراعلی ٰنے کہاکہ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی۔