مقبوضہ کشمیرہندوستان کا 'اٹوٹ انگ نہ کبھی تھا اور نہ کبھی ہوگا، پاکستان

10 نومبر ، 2024

نیویارک( پی پی آئی) پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیرہندوستان کا نام نہاد ʼاٹوٹ انگʼ نہ کبھی تھا اور نہ کبھی ہوگا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں حق خود ارادیت پر بحث کے دوران بھارتی مندوب کے جواب میں اپنے جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے فرسٹ سیکرٹری سرفراز گوہر نے اس بات پر زور دیا کہ یکطرفہ اعلانات تاریخی، سیاسی اور قانونی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ سرفراز گوہر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حتمی فتح کو روکنے میں ناکام رہے گا۔