لاہور(صباح نیوز)مفکرپاکستان ،حکیم الامت ،شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے147ویں یومِ ولادت کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ شاعر مشرق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ،مہمان خصوصی نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، ریئر ایڈمرل اظہر محمود گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا ۔پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوگیا۔گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھول رکھے گئے ۔شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 147 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ان کی جائے پیدائش اقبال منزل کو خوب سجایا گیا۔
کابل افغانستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کرنے والے ممالک کی کوششوں کو...
لاہور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ17جنوری سے ملتان کرکٹ...
اسلام آباد پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی...
لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے...
پشاورتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات تحریری طور پر رکھ...
پشاور سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں میں ایک ماہ کے دوران کئے گئے سمتعدد آپریشنز...
پشاورپشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے...
دمشق/یروشلماسرائیل نے شام کے ایک فوجی قافلے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں3اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی...