مانچسٹر میں ٹریفک حادثہ، متعدد افراد زخمی

10 نومبر ، 2024

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن ( ابرار حسین ) مانچسٹر میں ہفتہ کی صبح کو ہونے والے ایک ٹریفک حادثہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جس کی اطلاع فوری طور پر ہنگامی سروسز کو دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ راچڈیل روڈ پر دو ڈبل ڈیکر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہوا جس میں 17افراد کو چوٹیں آ ئیں جنہیں اہمبولنس کے زریعے فوری ہسپتال طور اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ نارتھ ویسٹ ایمبولینس سروس کے ترجمان کے مطابق نو ایمبولینسز، ایک ایئر ایمبولینس، دو ریسپانس گاڑیاں، ایک ایڈوانسڈ پیرامیڈیکل اور ایک آپریشنل کمانڈر نے جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔سترہ مریضوں کو مانچسٹر کے اسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے جن میں سات ایک بس میں سوار تھے جن کے ساتھ ایک پیرامیڈیکل تھا ، مذید تفتیش جاری ہے ۔