سموگ، دھند، موٹروےایم 4بند 6پروازیں منسوخ، 29تاخیر کا شکار

10 نومبر ، 2024

لاہور (نمائندہ جنگ)پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند میں اضافے کے باعث موٹروے ایم4پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز دن کے وقت سفر کو ترجیح دیں، دھند کےموسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک سفر کا بہتر ین وقت ہوتا ہے۔ادھر سموگ اور انتظامی مسائل کے باعث 6 پروازیں منسوخ اور 29 تاخیر شکار ہو گئیں۔ فلائٹ آپریشن کے مطابق لاہور سے ریاض کی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ سموگ کی وجہ سے ملتان اور فیصل آباد کا فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ہے، 4 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ سموگ کی وجہ سے فیصل آباد سے دبئی کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، اس کے علاوہ کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔