اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنے والے 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں ڈال دیے گئے۔انتہائی ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملہ کرنے والے 23 پاکستانی شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے گئے ہیں۔ ان 23 پاکستانیوں میں تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری اور لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہروں سے شہرت پانے والے شایان علی کے نام بھی شامل ہیں۔ان تمام پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔مذکورہ افراد میں سے کوئی بھی فرد پاکستان کی سرزمین پر آنے کی صورت میں پاکستان میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ نمائندے کے پاس موجود فہرست کے مطابق لسٹ میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق اور حبا عبدالمجید کا نام بھی شامل ہے۔
کابل افغانستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کرنے والے ممالک کی کوششوں کو...
لاہور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ17جنوری سے ملتان کرکٹ...
اسلام آباد پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی...
لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے...
پشاورتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات تحریری طور پر رکھ...
پشاور سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں میں ایک ماہ کے دوران کئے گئے سمتعدد آپریشنز...
پشاورپشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے...
دمشق/یروشلماسرائیل نے شام کے ایک فوجی قافلے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں3اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی...