صوابی(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جلد اپوزیشن کے ساتھ بڑا الائنس بنانیوالے ہیں۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ قانون سازی کے خلاف پہلی بار عوامی ری ایکشن ہوگا، اس قانون سازی میں انہوں نے ظاہر کیا ہے کہ پاکستانی قوم کی کوئی حیثیت نہیں، انہوں نے قومی اسمبلی کو ایک ربڑ سٹیمپ بنا دیا۔اسد قیصرنے کہا کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی جلسے میں توڑ پھوڑ اور گرفتاریاں انتہائی افسوسناک ہیں ، ہماری ایک رجسٹرڈ پارٹی ہے اور تینوں اسمبلیوں میں مضبوط اپوزیشن ہے، ہمیں کسی بھی صورت یہ فسطائیت اور حکومت منظور نہیں، حقیقی مالک 25 کروڑ عوام ہیں یہ فیصلہ کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خوش آئند ہے کہ ٹرمپ جمہوری طریقے سے صدر بنا، ہم اپنے ملک میں کسی قسم کی کسی ملک کی مداخلت نہیں چاہتے، پاکستان میں ہیومن رائٹس کی وائلیشن ہو رہی ہے، کم از کم انٹرنیشنل کمیونٹی اس پر آواز اٹھائے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا تمام اپوزیشن پارٹیوں کیساتھ رابطہ ہے، عنقریب اپوزیشن کے ساتھ ایک بہت بڑا الائنس بنانے والے ہیں، آئندہ کی تحریک چلانے میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
کابل افغانستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کرنے والے ممالک کی کوششوں کو...
لاہور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ17جنوری سے ملتان کرکٹ...
اسلام آباد پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی...
لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے...
پشاورتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات تحریری طور پر رکھ...
پشاور سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں میں ایک ماہ کے دوران کئے گئے سمتعدد آپریشنز...
پشاورپشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے...
دمشق/یروشلماسرائیل نے شام کے ایک فوجی قافلے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں3اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی...