لاہور(جنگ نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ26ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ و جج اُن کی مرضی کا ہوگا جس سے وہ طے کریں گے کہ انصاف کیسے دینا ہے۔منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کو کچلنے کےلیے طالع آزماؤں نے قانون کو توڑا اور اپنی اجارہ داری کرکے اداروں پر قبضہ کر لیا، پاکستان میں بلوچوں سندھیوں کے ساتھ ظلم ہوا اور حقوق نہیں دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ جس بنیاد پر ملک قائم ہوا تھا وہ بنیاد قائم نہیں رہی، عدل و انصاف کا نظام اسلام کا نظام ہے، لوگ کہتے ہیں فوج پاکستان کو جوڑنے والی ہے لیکن اب کوئی ادارہ نہیں جو جوڑنے والا ہو بلکہ اسلام سب کو جوڑنے والا ہے۔حافظ نعیم نے کہا کہ ہم تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں، آئین کی بالادستی کےلیے آئین میں حاکم اعلیٰ، سود کے خاتمہ، انسانی حقوق شامل ہیں۔ جمہوریت کی نرسری کو چالیس سال ہوگئے طلبہ سیاست پر پابندی لگائی ہوئی ہے جب جمہوریت کی نرسری پر پابندی ہوگی تو پھر کیسے سیاست پنپنے گی۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے کام کرنا اولین فرض ہونا چاہیے، منظم جدوجہد ہی پاور فل ہوتی ہے، قائداعظم کی جدوجہد بھی دستوری تھی، قائداعظم نے سرمایہ دارانہ نظام کو استحصالی نظام قرار دیا وہ کہتے تھے کہ اسلام کا نظام نافذ نہیں ہوگا تو عوامی حقوق نہیں ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے، فوج، عدلیہ اور پارلیمنٹ میں موجود تھوڑے سے لوگ اور جاگیردار و سرمایہ کار اپنی بالادستی قائم رکھنا چاہتے ہیں، چند طاقتور لوگ ہمیں تقسیم کرتے ہیں اب قوم کو بھرپور انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔
کابل افغانستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کرنے والے ممالک کی کوششوں کو...
لاہور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ17جنوری سے ملتان کرکٹ...
اسلام آباد پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی...
لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے...
پشاورتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات تحریری طور پر رکھ...
پشاور سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں میں ایک ماہ کے دوران کئے گئے سمتعدد آپریشنز...
پشاورپشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے...
دمشق/یروشلماسرائیل نے شام کے ایک فوجی قافلے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں3اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی...