فیڈرل سروس ٹریبونل کے5ممبران کی تعیناتی کی منظوری

10 نومبر ، 2024

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)قا ئم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے د ی۔ ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطا بق ایڈووکیٹ بہلول خٹک، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عبد القیوم اور ایڈووکیٹ چوہدری محمد اکرم خاکسار بطور جوڈیشل ممبر فیڈرل سروس ٹریبونل تعینات کئے گئے ہیں۔ قا ئم مقام صدر نے ثروت طاہرہ حبیب اور ندیم ارشاد کیانی کی بطور ایگزیکیٹیو ممبر تعیناتی کی منظوری بھی دی ہے۔ قائم مقام صدر مملکت نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی۔