واشنگٹن(ایجنسیاں )امریکی اسٹیبلشمنٹ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان احکامات سے متعلق حکمت عملی ترتیب دینے کےلیے سر جوڑ کر بیٹھ گئی جنہیں اسٹیبلشمنٹ متنازع سمجھتی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ سال ٹرمپ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو اپنے پچھلی حکومت کے ایگزیکٹو آرڈر کو دوبارہ جاری کریں گے اور بدمعاش بیوروکریٹس کی چھٹی کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ قومی سلامتی اور انٹیلی جنس اداروں سے بھی تمام بدعنوان عناصر کا صفایا کریں گے جو بڑی تعداد میں وہاں موجود ہیں۔امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے افسران اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں فوج تعینات کرنے اور پنٹاگون سے عملے کی بڑی پیمانے پر برطرفی کا حکم دیا تو پھر کیا ردعمل دینا ہوگا۔انتخابی ریلیوں کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح اعلان کیا کیا تھا کہ وہ صدر بن گئے تو قانون پر عمل درآمد کےلیے فوج طلب کریں گے جس کی مدد سے غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کریں گے، نیز وہ بیوروکریسی میں اپنے حامیوں کو لائیں گے اور امریکی اسٹیبلشمنٹ یا فوج سے کرپٹ عناصر کا صفایا کردیں گے۔پچھلی حکومت میں ٹرمپ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک اے ملی سمیت سینئر فوجی قیادت سے تعلقات کشیدہ رہے تھے جبکہ جنرل مارک ملے نے ٹرمپ کے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے اختیارات کو بھی محدود کر دیا تھا ۔ جبکہ دوسری طرف ٹرمپ بھی امریکی فوجی جرنیلوں کو کمزور اور بیکار قرار دیتے رہے۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو میں پنٹاگون کے ایک افسر نے کہا کہ ہم کسی بھی بدترین صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کررہے ہیں تاہم فی الحال ہمیں نہیں معلوم کہ کیا معاملات پیش آسکتے ہیں، آئین کے تحت تو فوجی کسی بھی غیرقانونی حکم کو ماننے سے انکار کرسکتے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا فوجی افسران اپنے جوانوں کا ساتھ دینے کے لیے استعفے دیں گے یا پھر انہیں تنہا چھوڑ دیں گے۔تاحال ٹرمپ حکومت کے ممکنہ وزیر دفاع کا نام سامنے نہیں آیا ہے تاہم پنٹاگون حکام کو یہی امید ہے کہ ٹرمپ اس بار اسٹیشلمنٹ سے مخاصمت اختیار کرنے سے گریز ہی کریں گے۔فوجی حکام اس بارے میں بھی سوچ بچار کررہے ہیں کہ اگر ٹرمپ نے پچھلی بار کی طرح اس بار بھی بڑے پیمانے پر سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے کیے تو پنٹاگون میں تعینات کون کون سے سویلین افسران اس کی زد میں آسکتے ہیں۔
کابل افغانستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کرنے والے ممالک کی کوششوں کو...
لاہور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ17جنوری سے ملتان کرکٹ...
اسلام آباد پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی...
لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے...
پشاورتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات تحریری طور پر رکھ...
پشاور سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں میں ایک ماہ کے دوران کئے گئے سمتعدد آپریشنز...
پشاورپشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے...
دمشق/یروشلماسرائیل نے شام کے ایک فوجی قافلے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں3اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی...